لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار

لاہور:لوگوں کو گرفتارکرنے والاخود گرفتار، وجہ ایسی کہ جان کرہرکوئی شرمسار،اطلاعات کےمطابق تھانہ ہڈیارہ کااے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، اینٹی کرپشن یونٹ کا کہنا ہےکہ اسے اینٹی کرپشن نے تھانہ ہڈیارہ کے اے ایس آئی عمران گجر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس اے ایس آئی نے خاتون کو نائب قاصد بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کراس کے بھائی سے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن نے اشتہاری ملزم مزمل حسین کو بھی گرفتارکر لیا،ملزم نے جعلی کاغذات پر پولیس میں ملازمت حاصل کی۔مزمل حسین عدالت میں جرم ثابت ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ پولیس افسران کی طرف سے رشوت لینے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ بات تو روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ اکثروبیشترپولیس حکام ببانگ دہل رشوت لیتے ہیں ، مسئلہ یہ ہےکہ چند ماہ کے بعد اگرکسی ایک پولیس افسرکورشوت کے جرم میں گرفتارکرلیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں‌کہ پولیس کے محکمے سے رشوت ختم ہوگئی ، ضرورت اس امر کی ہےکہ اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو

Comments are closed.