ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نےاہلکاروں کے ساتھ فلائی اوور پر یاد گار افطاری کا اہتمام کیا۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ ڈولفن جوانوں کے ساتھ افطاری کے لیے مینار پاکستان فلائی آوور گئیں۔

آن جاب سیکٹر انچارجز و ڈولفن اہلکاروں میں روزہ افطاری کے پیکٹس تقسیم کیے۔ڈی ایس پی سٹی ڈولفن میر کاشف خلیل بھی ہمراہ تھے۔ ڈولفن اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے سامنے فلائی آوور پر افطاری کا لطف دوبالا ہو گیا۔ جبکہ ایس ہی صاحبہ کے ہمراہ افطاری کرنے سے بہت حوصلہ ملا ہے۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔ روزہ کی حالت میں اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کا جذبہ دیدنی ہے۔ ڈولفن سکواڈ و دیگر اہلکاروں کیلئے روزہ افطاری کا اہتمام کرنا قلبی سکون و تسکین کا باعث ہے۔

Shares: