کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس نے کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سخت چیکنگ شروع کر دی اور درانی مہر کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ہے جب کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں ای پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری کو استعمال میں لایا گیا ہے ۔ کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اینٹی ائیر کرافٹ گن اور راکٹ لانچر کے گولی استعمال کیے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی عرفان سمون نے بتایا کہ گزشتہ رات کو اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی اور کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے تمام جلد پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرائیں گے۔

Shares: