خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے؛ مریم کا عمران پر طنز
مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“کینسل کرنے والے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔
پولیس کے ڈر سے “تحریکیں”کینسل کرنے والے،خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں اور جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں! #گیدڑ_پھر_چھپ_گیا pic.twitter.com/kPGZ8CekzS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں آج کی ریلی منسوخ کرتے ہوئے لاہور میں دیگر تمام سرگرمیاں جاری ہیں، صرف زمان پارک کے اطراف کنٹینرز اور پولیس تعینات کردی گئی، لگتا ہے پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنےکے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس 8 مارچ کی طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور انتخابات کو ملتوی کرنے کے کے لیے تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر کیسے پابندی لگائی جاسکتی ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو پولنگ سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟ میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے کہہ رہا ہوں کہ وہ جھانسے میں نہ آئیں، اس لیے ہم نے ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔