رحیم یارخان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے۔پولیس کا اب تک 1 ڈاکو کی ہلاکت جبکہ چھ کی گرفتاری اور سیکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا دعویٰ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق سندھ پولیس کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مجرموں کا مکمل خاتمہ اور کچے کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ بحال کی جائے گی۔
ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے تیار کیے گئے روڈ میپ کے مطابق کیا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
ترجمان پولیس کےمطابق علاقے میں پولیس چوکیوں کو جدید آپریشنل وسائل کی فراہمی سے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ٹیموں کو چین والی اے پی سیز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
کچے میں پولیس کا آپریشن ،ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار ، سینکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا پولیس کادعویٰ

Latest from پاکستان

بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا
وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی

بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب
کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جو 2017 سے 2022 کی اسپیشل

پیٹرول ایک روپیہ مہنگا، نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر مقرر
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ وزارت

ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق نئے قانون کو غیر شرعی

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں ملک بھر میں غیر