کچے میں پولیس کا آپریشن ،ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار ، سینکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا پولیس کادعویٰ

رحیم یارخان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے۔پولیس کا اب تک 1 ڈاکو کی ہلاکت جبکہ چھ کی گرفتاری اور سیکڑوں ایکڑ رقبہ کلیئرکرانے کا دعویٰ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق سندھ پولیس کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مجرموں کا مکمل خاتمہ اور کچے کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ بحال کی جائے گی۔
ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن سکیورٹی ایجنسیز کی معاونت سے تیار کیے گئے روڈ میپ کے مطابق کیا جا رہا ہے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
ترجمان پولیس کےمطابق علاقے میں پولیس چوکیوں کو جدید آپریشنل وسائل کی فراہمی سے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ٹیموں کو چین والی اے پی سیز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Leave a reply