ننکانہ صاحب: ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ماہ ستمبر میں 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار کیے۔ ملزمان سے 8 لاکھ 65 ہزار روپے کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی گئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 90 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 103عدالتی مفروران اور 24 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملزمان سے 13 لاکھ 91 ہزار 680 روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال ریکور کیا گیا۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 82 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 64 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 7 رائفل، 7 بندوقیں اور 616 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 61 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 23 کلو سے زائد چرس اور 573 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کر کے 5 پتنگ بازوں اور 3 دوکانداروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 443 پتنگیں برآمد کیں۔ دریں اثناء مزید کاروائیوں کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 جبکہ ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 مقدمہ درج کیا۔ پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 8 مقدمات درج کیے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 1246 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ ٹریفک پولیس ننکانہ نے 576 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے

Leave a reply