روس میں پولیس کا نائٹ کلب پر چھاپہ، "ہم جنس پرستی کی حمایت” 7 گرفتار

russia

روس میں پولیس نے ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران سات افراد کو مبینہ طور پر "کچھ زیادہ ہی ہم جنس پرست نظر آنے” کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

یہ واقعہ تولا شہر کے ایک نائٹ کلب میں پیش آیا، جس کی تفصیلات آزاد روسی میڈیا آؤٹ لیٹ کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔ ان افراد پر روس میں گزشتہ ایک دہائی سے ممنوع "غیر روایتی جنسی تعلقات میں دلچسپی پیدا کرنے” کا الزام عائد کیا گیا۔روس کا یہ قانون بنیادی طور پر ایل جی بی ٹی مواد کی تشہیر پر لاگو ہوتا ہے، لیکن اس چھاپے کے دوران کلب میں موجود افراد کے لباس اور ظاہری شکل کو غیر روایتی جنسی تعلقات کو فروغ دینے کے طور پر دیکھا گیا۔ ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو فوجی طرز کے لباس اور ہیلمٹ پہنے ہوئے آٹھ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ ان میں سے ایک شخص نے اپنے سینے پر کالے ٹیپ سے بنے ہوئے کراس چپکائے ہوئے تھے، جبکہ اس نے خواتین کے طرز کا کارسیٹ بھی پہنا ہوا تھا۔ ایک دوسرے شخص نے چمکدار نارنجی بال، سرخ ٹیٹو سے سجے چہرے، گلابی موزے اور کھلا کیمونو پہن رکھا تھا۔ ایک اور شخص نے کروپ ٹاپ، سیاہ چمڑے کی شارٹس اور فش نیٹ ٹائٹس پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ان افراد کے لباس اور ظاہری شکل کو روایتی جنسی رجحانات کے حامل مردوں کے امیج سے مطابقت نہ رکھنے والا قرار دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے آٹھ افراد میں سے سات کو جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ایک شخص — جو کہ ایک مرد بارٹینڈر تھا — اس دعوے کے ساتھ جرمانے سے بچ گیا کہ وہ عام فیشن کے لباس میں تھا اور اس کا کوئی جنسی رجحان نہیں تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی حکومت روایتی اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپنی اینٹی ایل جی بی ٹی پالیسیوں کو مزید سخت کر رہی ہے۔ ان پالیسیوں میں "بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کے طرزِ زندگی کی تشہیر” پر بھی پابندی شامل ہے۔ نومبر 2024 میں بھی روسی حکام نے ماسکو میں متعدد بارز اور نائٹ کلبز پر چھاپے مارے تھے اور انہیں ایل جی بی ٹی پروپیگنڈا کے خلاف قوانین کے تحت نشانہ بنایا تھا۔

روس کی یہ پالیسیز اس وقت دنیا بھر میں تنازعہ کا باعث بنی ہوئی ہیں، جہاں ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور افراد کی ذاتی آزادیوں کے احترام کی کمی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کو ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے حقوق کے خلاف ایک حملہ سمجھا جا رہا ہے اور اس پر بین الاقوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے

ہم جنس پرستی کا پرچار،چین میں مشہور خواجہ سرا ڈانسر جن ژنگ کے شو منسوخ

ہم جنس پرست ٹورز کے آرگنائزر کی جیل میں پراسرار ہلاکت

ہم جنس پرستوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

Comments are closed.