پولیس ریفارمزکمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس نے طلب کر لیا

0
45

چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمزکمیٹی کااجلاس 26ستمبرکوطلب کرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہو گا ،تمام صوبوں کےآئی جیز سے پولیس کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلی گئیں،سابق سیکرٹری داخلہ ناصرمحمودکھوسہ بھی پولیس ریفارمزکمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے، پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام ہو گا،یکم جنوری سے لیکرستمبر تک پولیس کیخلاف درج شکایات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں.

غیر قانونی ٹارچر سیل، خفیہ ٹیمیں تشکیل ،اب نہیں ہو گا تھانوں میں تشدد

واضح رہے کہ واضح رہے کہ پولیس تشدد سے صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد سے سوشل میڈیا پر پولیس پر بڑی تنقید کی جار ہی ہے. پولیس اصلاحات کی بات کی جا رہی تھی اس ضمن میں پنجاب حکومت کچھ اصلاحات کرنے جا رہی ہے، مستعفی ترجمان شہباز گل نے بھی اس حوالہ سے پریس کانفرنس کی تھی تا ہم اب چیف جسٹس نے بھی اجلاس طلب کر لیا ہے.

لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

Leave a reply