یوپی:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 1300سے زائد طلباء پرمقدمات قائم کردیئے گئے ہیں، اطلاعات کےمطابق پولیس ان طالب علموں کوگرفتارکرنے کےلیےہوسٹلوں پرچھاپے ماررہی ہے،
ذرائع کے مطابق اتر پردیش پولیس نے بدھ کے دن کینڈیل مارچ کو لیکر علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے تقریبًا 1300 سے زائد طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے کیس انڈین پینل کوڈ کے دفعہ 188اور 341کے تحت درج ہو چکی ہے ۔
23دسمبر کو اے ایم یو کیمپس کے اندر کینڈیل مارچ نکالی گئی تھی مارچ امن وسکون کے ساتھ رواں دواں تھی وہی سینئر سپریٹینڈنٹ آکاش کلہاری کا کہنا ہے کہ کینڈیل مارچ کی اجازت نہیں تھی ۔