‏میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں کرونا کے پالیسی سازوں کے خلاف اجتماعی اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیئے ، عمار مسعود

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، تجزیہ کار عمار مسعود نے سماجی رابطوں‌ کی ویب سائٹ‌پر ٹؤیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہایت سنجیدگی سے سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں کرونا کے پالیسی سازوں کے خلاف اجتماعی اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیئے .
حالیہ نرمی کے بعد کرونا نے بری طرح سے اپنے وار شروع کیے ہیں جس سے عام شہریوں سے لے کر سیاستدان اور حکومتی وزیر تک کرونا کا شکار ہوئے ہیں.


واضح‌رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 101 مریض کرونا کے باعث جان کی بازی ہا رگئے جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 2356 ہو گئی

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 45 ہزار 463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں

Shares: