پشاور: نامعلوم افراد کا تھانہ پھندو پر دستی بموں سے حملہ-
باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔
احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی
حکام کے مطابق واقعے میں تھانے کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، زخمیوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین
سی سی پی او عباس احسن نے ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ، ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، سی سی پی او نے تھانہ پھندو میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کی ، سی سی پی او نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،سی سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ غازی اہلکار محکمہ پولیس کا اصل سرمایہ ہیں ملکی حفاظت کے لئے پہلے بھی جانوں کا نذرانہ دیا ہے، آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی شرپسندانہ کارروائی کی سی ٹی ڈی حکام کے ساتھ مل کر جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔








