تھرپارکر: ووٹروں کوخوفزدہ کرنے کے لیے تھرپارکر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نگرانی میں دھماکہ کیا گیا،اطلاعات کے مطابق این اے 221 تھرپارکر ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے مخالفین پر پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکہ کرنے کا الزام لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر ون میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نظام الدین راہموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیسرار پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا ہے۔
NA-221؛سندھ پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن کیسراڑ پر دھماکا کیا گیا ہ نظام الدین راہموں, سندھ پولیس ونگاری کردار ادا کر رہی ہے، میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے ہیں. میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے. تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جتت دلائے گی.#ECP، وزیر اعظم @ImranKhanPTI نوٹس لیں. pic.twitter.com/dAm9X4NRFq
— PTI THARPARKAR OFFICIAL (@PTharparkar) February 21, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نظام الدین راہموں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ڈی ایس پی کی نگرانی میں میرے مخالف کی مدد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ایجنٹ گرفتار کیے گئے اور میرے ووٹرز کو بھگایا جا رہا ہے، لیکن تھرپارکر کی عوام حق اور سچ کو جیت دلائےگی۔
نظام الدین راہموں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کروڑ و کیسراڑ سماں میں پی پی شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی پی کے شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 تھرپارکر میں ضمنی الیکشن میں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے میر علی شاہ جیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے نظام الدین راہمون مد مقابل ہوں گے