پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جدید کورسز کوشامل کر لیا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ :آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پولیس فورس کے ٹریننگ امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹریننگ اداروں میں تربیتی کورسز کے دوران کورونا ایس او پیز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.ٹریننگ سنٹرز میں دہشت گردی، ہنگامی صورتحال، بچوں اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے شارٹ ٹرم کورسز پر بطور خاص توجہ دی جائے۔
صوبے کے تمام ٹریننگ سنٹرز آر اینڈ ڈی برانچ کی معاونت سے ریسرچ پربھی کام جاری رکھیں۔ طلباء و طالبات کیلئے سی پی او سے شروع ہونیوالے انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار ٹریننگ سنٹرز تک بڑھایا جائیگا۔
ادوران کورسززیر تربیت اہلکاروں کو ایف آئی آرز اورضمنیاں لکھنے کے حوالے سے بطور خاص تربیت دی جائے۔ پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کی ٹریننگ کالجز کے آئی ٹی پروگرامز کے ساتھ انٹی گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ تربیتی اداروں میں درکار لیکچررزکی دستیابی کیلئے محکمہ تعلیم سے ڈیپوٹیشن پر لیکچررزکے حصول کیلئے سمری تیار کی جائے۔
تربیتی اداروں میں ٹرانسفر کئے گئے سٹاف کو اضلاع سے فی الفور ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بھجوایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹرسلیمان سلطان رانا، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ عباس احسن، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر ممتاز بھٹہ،اے آئی جی ٹریننگ تنویر احمد طاہر،احمد نواز چیمہ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد،عامرعبداللہ خان نیازی،پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا،عامر خلیل، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی،طارق عزیز ایس پی لیگل،پرنسپل پولیس کالج لاہوراور عائشہ بٹ، ایس پی پرنسپل پولیس کالج لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔