پولیس کانسٹبیل کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس ہی انکاری
قصور
پولیس کی پولیس کے آگے بے بسی
لاہور پولیس کا ملازم قصور کا رہائشی قصور میں لٹ گیا ،ایک ہفتے سے قصور پولیس کی منت سماجت کرکے بھی ایف آئی آر درج نا کروا سکا
تفصیلات کے مطابق قصور موضع گھگڑ کا رہائشی محمد ریاض جو کہ لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے مورخہ 11 فروری کو اپنی ڈیوٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل نمبری LEO 2080 سی جی ون ٹو فائیو ماڈل 2020 پر واپس گھر آرہا تھا کہ جب وہ بوقت 11 بجے رات پکی حویلی مین روڈ فیروز پور پر تھانہ مصطفی آباد سے تھوڑا آگے پہنچا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کی موٹر سائیکل ،نقدی 7000 اور موبائل اینڈرائیڈ اوپو لے گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ مصطفی آباد کو دی گئی جنہوں نے جائے وردات کا معائنہ کیا
مگر ہر روز ایف آئی آر کل کاٹنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور آج دن تک وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
پولیس کانسٹبیل نے ڈی پی او قصور،آر پی او شیخوپورہ و آئی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے