قصور
چھانگا مانگا  میں ایس ایچ او کامران شہزاد کی بڑی کاروائی ،دوران ڈکیتی چھینی گئی نقدی رقم اور قیمتی موبائل مالک کے حوالے کر دئیے
تفصیلات کے مطابق کے مطابق 26 دن قبل گلانوالہ کا رہائشی محمد رضوان موضع دو بلاک کی طرف سے چونیاں جا رہا تھا کہ راستہ میں چار  اسلحہ بردار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر رضوان سے دو عدد ٹچ  موبائل فون اور 36000 ہزار روپیہ نقدی رقم لوٹ لی تھی
جس پر  تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہزاد نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ایک ٹچ موبائل اور نقدی رقم بر آمد کر کے مدعی  کے حوالے کر دی
اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تھانہ چھانگا مانگا پولیس دن رات انتھک محنت اور لگن سے کرائم کے خاتمے میں لگی ہوئی ہے وہ دن دور نہیں جب تھانہ چھانگا مانگا کی حدود سے کرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر دیا جائے گا ، متاثرہ شخص اور اسکے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے دی جانے والی ریکوری پر ایس ایچ او کامران شہز اد اور قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بہترین کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا

پولیس نے رقم واپس کر دی
Shares:







