پولیس سے بھاگا شخص مگر مچھوں کے چنگل میں پھنس گیا.

آسٹریلیا میں ایک شخص ساحلی جنگلاتی علاقے میں بےشمار مگرمچھوں کے ڈر سے برہنہ حالت میں ایک درخت پر چڑھ کر کئی روز تک وہاں بیٹھا رہا۔

اسے مقامی ماہی گیروں نے بچایا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک مفرور مجرم تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

شمالی آسٹریلیا میں یہ واقعہ ڈارون نامی شہر کے قریب گزشتہ اتوار کے روز پیش آیا۔ کیون جوائنر اور کیم فاؤسٹ نامی دو مقامی ماہی گیروں نے مچھلیاں پکڑنے کے بعد سمندر سے واپسی پر دیکھا کہ ساحلی علاقے میں درختوں کے ایک جھنڈ میں ایک ایسا شخص ایک درخت پر بیٹھا ہوا تھا، جو برہنہ تھا اور مد د کے لیے پکار رہا تھا۔

کیون جوائنر نے نائن نیوز نامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ اونچی آواز میں مدد کو پکار رہا تھا ہم نے اس کی نیچے اترنے میں مدد کی. اس نے بتایا کہ وہ پچھلے چار دنوں سے یہاں پھنسا ہوا ہے اور کیکڑے کھا کر زندہ ہے.

Comments are closed.