اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار

0
41

اسلام آباد:اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار،اطلاعات کے مطابق ‏اسلام آباد میں بھی شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کےانکشاف نے حکام کے رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں ، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ‌ پولیس افسران نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغواء کرکے تشدد کرنے اور 10لاکھ روپے تاوان وصول کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو جعلی کسٹم انسپکٹر بن کر وارداتیں کرتا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ان کی ٹیم نے ایک کارروائی کرکے ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے جو کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1101/2021 جرم دفعہ 365 اے /170/34 7 ATA ہے۔

ملزم مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمہ الزام نمبر 754/2021 جرم دفعہ 365A /397/171/34 سیون اے ٹی اے اور گلشن اقبال کے مقدمہ الزام نمبر 1100/21 جرم دفعہ 395/397/34 ت پ میں بھی مطلوب تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم خود کو کسٹم کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply