صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم سابقہ قبائلی اضلاع میں پر امن پولنگ جاری

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونی والے قبائلی اضلاع کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔اسی سلسلے میں‌باجوڑ،خیبر،کرم،اورکزئی،جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پولنگ کے موقع پر عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی قطاریں نظر آرہی ہے ، انتخابات میں دو سوپچاسی امیدوارحصہ لے رہے ہیں، جن میں سیاسی جماعتوں کے 84 جبکہ 201 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اورپشاورمیں الیکشن کمیشن کے دفترمیں شکایات سہنٹرزبھی قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکومتی جماعت تحریکِ انصاف نے تمام 16 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ف کے 15، اے این پی کے 14، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13-13 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے 5 اور قومی وطن پارٹی نے 3 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

Comments are closed.