صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پولیو کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پولیوکے موذی مرض کے خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، پاکستان کو پولیو کے خاتمے کرنے میں متعدد مسائل کا سامنا ہے، یہ قومی وقار اورسلامتی کامسئلہ ہےجس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی، اس ضمن میں صحت کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، آگہی پیدا کرنے میں اسلامی نظریاتی کونسل اورمساجد اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس ضمن میں سوشل میڈیا اورکیبل ٹی وی کا بھرپوراستعمال کیا جانا چاہئے،