پولیو کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ وزیراعظم پریشان، بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے وزیراعظم کی مشاورت سے پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزانیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کیلئے نیشنل سٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے گروپ کی تشکیل وزیر اعظم کی مشاورت سے کی گئی ہے جبکہ گروپ میں پولیو کیلئے کام کرنیوالے ماہرین اور سابقہ عہدیداران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایڈوائزری گروپ کی تشکیل کا یہ فیصلہ حالیہ پولیو کے 91کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ماضی میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کام کرنیوالی شہنا ز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی گروپ میں شامل ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ گروپ پولیو کیخلاف عملدرآمد،حکمت عملی میں پیش رفت کیلئے مشورے دیگا ۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کو اولین قومی ترجیح کے طور پر لیا جائیگا ۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہناہے کہ تمام صوبوں خصوصاً کے پی کے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام ایک قومی پروگرام ہے اور ہم اسے سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

گروپ کے دیگر اراکین میں صحت بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے خالد مگسی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم ،سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی شامل ہیں ۔

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے

Shares: