پولیو مہم میں سندھ کے 90 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف

0
30

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کےلیے انسداد پولیو مہم جاری ہے، سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم تین روز قبل شروع ہوگئی جو 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان آئی یو سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ جولائی سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سنہ 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، سب سے زیادہ پولیو کیسز بلوچستان سے سامنے آئے جن کی تعداد 26 ہے۔اس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 22، 22 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ پنجاب سے 14 پولیو کیسز سامنے آئے۔رواں برس اب تک بلوچستان میں 1 پولیو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply