مزید دیکھیں

مقبول

جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے...

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کچی آبادی میں سپاہی پیر رحمن اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار جاںبحق ہو گئے،پولیو ٹیمیں کوٹ اعظم میں بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ اعظم میں بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئےجاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 22 سے 26 اگست تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں پولیو مہم 24 اگست تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں جون میں شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جانیں قربان کیں،شہدا کو خرج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نےکہا تھا کہ فرنٹ لائن ہیروز اورسیکیورٹی اہلکاروں نے ہمیشہ ثابت قدمی اور جرات کے ساتھ مشن کو جاری رکھا،ہمیں ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،چیلنجز کے باوجود پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔