شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار وں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

0
72

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک:پاک فوج کے دوجوان شہید

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم گزشتہ روز سے شروع ہوئی، جس میں ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں رواں سال وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ سال خطرناک وائرس کا ملک میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ سے متعلق کیس: پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Leave a reply