ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم 29مارچ سے لیکر 2 اپریل تک جاری رہے گی۔

0
65

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم 29مارچ سے لیکر 2 اپریل تک جاری رہے گی۔ انسدادپولیو مہم کے دوران38142 پانچ سال سے کم عمر بچوں کوانسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائے گے۔ جس کے لیے 798 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔ ویگن سٹینڈ، لاری اڈااورریلوے اسٹیشن پربھی انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔وزیر اوقاف نے نارووال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا روشن مستقبل صحت سے وابستہ ہے، لہذا بچوں کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کے لیے انہیں ہر صورت انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانا ہونگے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اورسی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ پولیو موبائل ٹیموں کو فیلڈ میں پوری طرح متحرک کریں، انہوں نے کہا اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی۔

Leave a reply