لاہور: ڈاکٹروں نے لاہور میں پولیووائرس کے موجود ہونے کا انکشاف کردیا . حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود لاہور کو پولیو وائرس سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی

ذرائع کے مطابق جولائی میں حاصل کئے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ۔ جولائی میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس سے شہر کے سیوریج میں بدستور پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے اور رواں سال کے دوران شہر میں پولیو کے چار کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں، جس سے پولیو کے خلاف بار بار چلائی جانے والی مہم کامیاب دکھائی نہیں دے رہی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کئی اور بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ ہے. جس کے لیے حفاظی اقدامات ضروری ہیں

Shares: