پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام بہت مضبوط ہے
Polio Virus

اسلام آباد:پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ کراچی میں ملیر اور حب جبکہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام بہت مضبوط ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنار ہی ہے، ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہےوزارت صحت نےایک بار پھر تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں سے رابطہ کریں۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

قبل ازیں ملک کے 6 ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے کراچی سے 4، چمن سے 2 جبکہ پشاو، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹرسے تعلق رکھتا ہےحکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، وائرس کی موجودگی سے ہربچے کو خطرہ ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

Comments are closed.