پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

آصف زرداری کی پیشی کے دوران سکیورٹی انتظامات کا معاملہ.پارٹی رہنماوں اور وکلاء کو عدالت جانے سے روکنے پر پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ کے اندر احتجاج کیا ہے، اس دوران اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کردیا

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو کورونا کے باوجود بلایا گیا،عدالت کو خاردار تاروں کا جنگلہ بنا دیا گیا، آج اسلام آباد کو مفلوج بنایا گیا،نیب بلاتا بھی ہے اور پھر روک تھام بھی کرتا ہے، آصف زرداری نے ورکرز کو عدالت آنے سے منع کیا، آج پولس نے ورکرز کے کپڑے پھاڑے،پوچھنا چاہتے ہیں یہ کونسا احتساب ہے؟ آصف زرداری کے وکلاء کو روکا گیا،نیب چیئرمین کو بلا کر وضاحت لی جائے،

شیری رحمان نے پولیو کے بڑہتے کیسز پر تحریک ایوان میں پیش کر دی،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پولیو کے کیسز اس سال 65 کیسز ریکارڈ تک پہنچ گئے ہیں،سال دو ہزار بیس میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟ پولیس کے بڑہتے کیسز انتہائی تشویشناک صورتحال ہے،بابر عطا کو پولیو مہم کا انچارج لگا دیا گیا،انٹرنیشنل ڈونرز نے ان کے کرتوت کو دیکھا اور رقم میں خرد برد کی بات کی،

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تیس ملین بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے، کہا جائیگا کہ کرونا کے باعث یہ تاخیر ہوئی ہے لیکن ایسا بلکل نہیں، پولیو پروگرام اب بے یارو مددگار ہے، موجودہ حکومت پولیو کو پاکستان میں واپس لے آئی ہے، اس قسم کے بچوں کو انچارج لگانا مجرمانہ غفلت ہے، بابر عطا کہاں ہیں، وہ جیل میں کیوں نہیں ہیں؟

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Comments are closed.