مولانا سے سیاسی اختلاف ضرورمگرمولانا بات کے دھنّی نکلے:ایسی وفا کی کہ بے وفا بھی رشک کرنے لگے

0
37

لاہور:مولانا سے سیاسی اختلاف ضرورمگرمولانا بات کے دھنّی نکلے:ایسی وفا کی کہ بے وفا بھی رشک کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کئی باریہ دعویٰ کیا ہےکہ وہ سیاست چھوڑ سکتے ہیں لیکن مریم نوازکو نہیں چھوڑیں گے اورآج انہوں نے اعلان کرکے اپنی بات کا بھرم رکھ دیا

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں خود ریلی کو لیڈ کروں گا، نیب آفس کے باہر لاکھوں کا مجمع ہو گا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ریلی لے کر نیب آفس کے سامنے پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل (جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔

دوسری طرف مریم نوازکوکمک دینے اوررہی سہی کسربھی نکالنے میں مدد دینے کے لیے پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ کرلیا۔

مولانا کیطرف سے جاری اس وفاداری کے تحت ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

یاد رہےکہ مولانا فضل الرحمن کونیب نے طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے انکارکردیا تھا ،

لیکن جب مریم نواز کو پیش ہونے کا پیغام ملا تومولانا نے اس محبت کا اظہارکیا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ سکتے ہیں لیکن مریم نوازکو نہیں چھوڑسکتے ، وہ مریم نواز کے ساتھ بھرپوراظہاروفا کریں گے

Leave a reply