بلوچستان کے سیاستدان اپنے رویوں میں نرمی رکھیں،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

0
41

کوئٹہ :بلوچستان کے سیاستدان اپنے رویوں میں نرمی رکھیں،نوابزادہ جمال خان رئیسانی ،اطلاعات کے مطبق فرزند پاکستان ، شہد نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے نے اپنے باپ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مضبوط پاکستان کے لیے اپنا کردار ابھی سے ادا کرنا شروع کردیا ہے ،

اپنے ٹویٹ پیغام میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے بلوچستان کے سیاستدانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کی مخالفت میں حد سے زیادہ نہیں بڑھنا چاہیے

جمال رئیسانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپ کی باتوں سے تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے کہ کسی نے زبردستی حکومت پرقبضہ کیا ہے ، حالانکہ ایسا نہیں ہے ، لوگوں نے خود ہی منتخب کرکے آپ میں سے چند لوگوں کو حکومت کے لیے منتخب کیا ہے اوریہ عوام کی مرضی ہے کہ وہ کسے موقع دیتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مرضی ہر انتخاب پربدلتی ہے .لہٰذا ہمیں کسی کو قابض نہیں سمجھنا چاہیے دوسری بات یہ ہے کہ اگرایسے ہی کوئی قبضہ کرتا تو پھرجب پاکستان بنا تھا تو پھر پاکستان تو نہ قبضہ کرتا کیونکہ اس کے پاس تو اس وقت کوئی فوج نہیں تھی لہذا ہمیں اپنےرویے بدلنے چاہیں اورنئے پاکستان کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے

Leave a reply