کتے نہ مارنے کی وجہ سامنے آگئی: سیاستدانوں نے آوارہ کتوں پر انتخابی پوسٹر چپکا دیئے

0
43

اتر پردیش:کتے نہ مارنے کی وجہ سامنے آگئی: سیاستدانوں نے آوارہ کتوں پر انتخابی پوسٹر چپکا دیئے ،اطلاعات کے مطاب ق بھارتی ریاست اترپردیش میں حالیہ انتخابات کے دوران کئی امیدواروں نے ہر قسم کی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آوارہ کتوں پر بھی اپنے انتخابی پوسٹر چپکا دیئے، تاکہ اُن کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

 

خبروں کے مطابق، اترپردیش میں رائے بریلی اور بالیا اضلاع سے کم از کم دو امیدواروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنا پیغام ’’دور دور تک‘‘ اور ’’زیادہ سے زیادہ لوگوں تک‘‘ پہنچانے کےلیے سڑکوں پر پھرنے والے آوارہ کتوں تک کو نہیں بخشا اور ان پر اپنے انتخابی اسٹیکر چپکا دیئے۔

ایسی ہی کچھ تصاویر گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بہت سے لوگوں نے ان تصویروں پر میمز بنائے اور اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ انتخابی امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم کامیاب ہونے پر خوش تھا۔

Leave a reply