سیاست میں آنے سے شدید مالی نقصان ہوا راج ببر

0
39

بالی وڈ کے اداکاروں میں سیاست میں آنے کا رجحان رہا ہے. امیتابھ بچن ، ہیما مالنی ، دھرمیندر ، جیا بچن ، راجیش کھنہ ، سمرتی ایرانی ، دلیپ کمار ، سنیل دت و دیگر نے کیرئیر کے عروج پر سیاست میں حصہ لیا . ان تمام اداکاروں کو سیاست میں وہ شہرت اور مقام نہ ملا جو انہیں بالی وڈ نے دیا. اداکار راج ببر بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی سیاست میں حصہ لیا. راج ببر کا لیکن سیاست میں آنے کا تجربہ شاید اچھا نہیں رہا. انہوں نے ھال ہی میں کپل شرما کے شو میں شرکت کی اور کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو اس کے بعد مجھے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ فلم سازوں کو لگنے لگ گیا کہ مجھے تو پیسے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ میں اب سیاست میں آگیا ہوں. حالانکہ یہ سمجھنے کی

ضرورت تھی کہ جب میں سیاست میں گیا تھا تو سیاست کررہا تھا اور وہاں جاتے ہی یا سیاستدان بننے سے مجھ پر کوئی پیسوں کی برسات نہیں ہوئی تھی جو مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں تھی. میں نے بہت سال کام تلاش کیا لیکن مجھے کام دیا ہی نہیں گیا ، سیاست میں ، میں گیا لیکن آنکھیں فلمسازوں نے بدل لیں تھیں. انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے مجھے بہت بڑا نقصان ہوا میرا ایکٹنگ کیرئیر بھی ختم ہو اور پیسے ملنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا یہاں تک کہ میرے پیسے جو کہ بہت سارے فلمسازوں نے دینے تھے نہیں دئیے.

Leave a reply