ضمنی انتخابات؛ موبائل فون کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے۔جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملتان میں بعض پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کا عام استعمال کیا جارہا تھا۔ ووٹر نے علی موسیٰ گیلانی کے نام پر سٹیمپ لگائی تصویر بنائی اور وائرل کردی۔ بیلٹ پیپر پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی موجود ہے. دوسری جانب پولنگ اسٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور خواتین پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔پولنگ اسٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔
خیال رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تینوں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
#ECP pic.twitter.com/cLEgGdSp0B
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) October 16, 2022
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کی اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نہ صرف اس کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کے کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ریفر کیا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے۔
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ
واضح رہے کہ؛ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج اتوار 16 اکتوبر کو سج چکا ہے، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی انچارجز کو بھی پریزیڈائیڈنگ افسران کی طرح مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں خیبرپختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔
ادھر پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران سٹی نمبر 1 شہید حسنین سکول میں بدنظمی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ اے این پی کے کارکن نے پی ٹی آئی کارکن کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں کارکنان کو گرفتار کر لیا۔