نوازشریف بیچارہ صرف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کا بھی مالک ، اہم انکشاف

0
41

لاہور: نوازشریف بیچارہ صرف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کا بھی مالک ، اہم انکشاف ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوا شریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک جبکہ 4 ملوں میں کروڑوں روپے کے شیئرز ہولڈر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔ ان کے نام پر 2 زرعی ٹریکٹر اور 2 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔

مزید برآں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 شیئرز کے مالک ہیں، نیب کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی پاکستان میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی 5 جنوری کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کریں گے۔

دوسری طرف نوازشریف کی زرعی اراضی کے سامنے آنے پربڑی تعداد میں لیگی کارکنان کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ان میں سے اکثرکا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کے کس کس جرم کا دفاع کریں گے ، بعض کا کہنا تھا کہ یہ حال صرف نوازشریف کا جویہ کہتے رہے کہ میری تو پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ، ااس حال میں شریف خاندان کے باقی شاہی افراد کی دولت کی کتنی بہتات ہوگی

Leave a reply