ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ڈیرہ میں مہنگائی میں اضافے ،موبائل فون کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور مسلسل صبح سے لیکر 4بجے تک ہونے والی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجروں کا کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا، کئی تاجران اپنے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور ،
ان خیالات کا اظہار مقررین نے مرکزی انجمن تاجران کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس کی صدارت صدر سہیل احمد اعظمی نے کیا ، جس میں چیئرمین محمد جاوید ، سرپرست اعلیٰ کفیل احمد نظامی ، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان ، محمد نواز، حاجی غلام سبحانی ، محمد اشرف ، امان اللہ ، چوہدری خلیل نمبردار ، سعید اعوان ، محمد ارشد ، جنابات خان ، حنیف کوبراو دیگر نے شرکت کی ،
اجلاس میں مقررین نے کہا کہ کنڈے ختم کرنے اور چوروں کو پکڑنے کیلئے مسلسل واپڈا کی جانب سے صبح سے لیکر 4بجے تک بجلی کی بندش کے بعد کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا، جس کے باعث کاربار زندگی بری طرح متاثر ہو رہاہے، بجلی نہ ہونے کے باعث موبائل کمپنیاں اپنے جنرریٹر آن نہیں کررہیں جس کی وجہ سے موبائل سروس بھی بری طرح متاثرہے،
اوپر سے حکومتی و ضلعی رٹ نہ ہونے کے باعث مہنگائی ، افراط زد نے کاروبار کو تباہ کر دیاہے،ان حالات کے باعث تاجر اپنے روز مرہ اخراجات اٹھانے سے بھی قاصر ہیں، اور اپنے کاروباروں کو بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، جس کی تمام تر ذمہ داری نگران وفاقی ،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔