ڈی آئی خان :ہائیر سیکنڈری اسکول پروآ میں ووٹرز کی راہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

ڈیر ہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان مروت کی زیر نگرانی تحصیل پروآ کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پروآ میں ووٹرز کی راہنمائی کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،

تقریب میں اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ سیکنڈری، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ پرائمری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس زنانہ، سکول پرنسپل، اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان مروت نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قانوناً ہر 18 سال کے پاکستانی مرد اور عورت کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔

جس کے ساتھ اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے تاکہ ملک میں مضبوط جمہوری نظام قائم ہو۔ انہوں نے خاص کر خواتین پر زور دیا کہ ملک کی نصف آبادی ہوتے ہوئے، آنیوالے عام انتخابات میں ملک کے روشن مستقبل کیلئے اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کریں۔

Leave a reply