نیوی تعلقات عامہ کے نئے ڈی جی کا تقرر، کن خوبیوں کے مالک

0
21

باغی ٹی وی : نیوی تعلقات عامہ کے نئے ڈی جی کا تقرر، کن خوبیوں کے مالک

ریئر ایڈمرل نعیم سرور ایس کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ (پاکستان نیوی) مقرر کیا گیا ہے۔
ریئر ایڈمرل نعیم سرور 1990 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور انھوں نے انڈونیشیا سے نیشنل ڈیفنس کورس کابھی کر رکھا ہے۔
ایڈمرل نعیم سرور کے پاس کمانڈ اور عملہ کی تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔ پیشے سے وہ ہوا باز (ہیلی کاپٹر پائلٹ) ہیں ان کی اہم تقرریوں میں نیول ایوی ایشن اسکواڈرن کی کمانڈ ، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ ، کمانڈر جناح نیول بیس اورمارا ، ڈرافٹنگ اتھارٹی ، ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل) نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد شامل ہیں۔
ان کے قابل خدمات کیریئر کے اعزاز میں فلیگ آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
ڈی جی پی آر (نیوی) کی تقرری سنبھالنے پر ایڈمرل پاکستان نیوی کے باضابطہ ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔

Leave a reply