محمد پور دیوان (محمد جنید خان احمدانی سے ) سیلاب و بارشوں کے پانی اور شہر کی گنجان آباد کالونیوں میں سیوریج کا ناقص نظام گندگی کے ڈھیروں جوہڑوں سے پیدا ہونے والے زہریلے مچھروں اور مکھیوں کے باعث ملیریا ٹائیفائیڈ گلے کے امراض جلداور پیٹ کی خطرناک بیماریوں میں آئے روز اضافہ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش متاثرین سیلاب اور شہریوں میں تشویش محکمہ ہیلتھ کی طرف سے زہریلے مچھر اور مکھیاں مار نےکے لئےسپرے کرنے والے ملازمین چند علاقوں تک محدودر رہ کر سپرے کرنے لگے تفصیل کے مطابق ۔۔ سیلاب و بارشوں کے پانی اور شہر کی گنجان آباد کالونیوں کریم اباد ۔ جناح اباد ۔ منشا کالونی ۔ فرید اباد کالونی ۔ انصار کالونی۔ غریب آباد کالونی ۔ رحمت کالونی سمیت نئی ابادیاں کچی بستیوں میں سیوریج سسٹم نا ہونیکے وجہ سے گندا پانی کیچڑ گلی محلوں میں جمع ہے جبکہ باغ کالونی ۔ محلہ سادات ۔ حسینی چوک و دیگر کے علاوہ نالہ محمد واہ میں گندگی تعفن بدبو غلاظت سے مچھروں مکھیوں کی فیکٹری بن چکا ہے اسی طرح شہر کی غربی سائیڈ حفاظتی بند کے نزدیک سیوریج کا پانی جھیلوں کی شکل اختیار کر چکا ہے اور مچھروں کی بہتات سے شہری و مکین ہیپاٹائٹس بی سی ۔ پیٹ و گلے کے مختلف وبائی امراض ۔ ملیریا ٹائیفائیڈ کا شکار ہیں جبکہ بدبو اور تعفن سے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے ۔۔ محمد پور دیوان کی عوامی سماجی شہری حلقوں نے کہا ہے کہ تحصیل انظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اور یہاں پر مکینوں کو انکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور محکمہ ہیلتھ کے ملازمین من پسند علاقوں تک محدود ہے جسکی وجہ سے تاحال شہر کے گنجان آباد علاقے سپرے سے بھی محروم ہیں ۔ عوامی سماجی شہری و علاقائی حلقوں میں محمد نواز ۔ خورشید احمد ۔ شاہ جہان ۔ بخت علی ۔ محمد رمضان ۔ سیف اللہ و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور پرصحت و صفائی کا نوٹس لینے کے علاوہ نااہل اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








