وزیراعظم عمران خان کے بعد پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا

0
57

اٹلی:وزیراعظم عمران خان کے بعد پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پراسرائیلیوں کے مظالم پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سخت ردعمل اورمذمت کے بعد کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب تیونس نےمقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانےکا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے

Leave a reply