ویٹی کن سٹی : خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس کاکرسمس کی عالمی تقریب سے خطاب،اطلاعات کے مطابق آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلےمیں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کےلیے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔
ویٹی کن سٹی میں مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔
بھارتی جہازبھی نشئی نکلے،نیشنل ہائی وے، طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہٕ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔