مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفاقی حکومت...

بھارتی دہشتگردی بے نقاب،دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش،تجزیہ: شہزاد قریشی

ہر الزام پاکستان پر مسلط کرنا مودی کا وطیرہ،بھارتی...

تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)سینیئر صحافی...

ممبئی کی عدالت نے داؤد ابراہیم کے بھائی کو کیا "بری”

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے داؤد ابراہیم...

پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونے سے دلی خوشی ہوتی،بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی، جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ جب مجھے کپتانی کی ذمہ داری ملی تو میرا مقصد ٹیم کی ذہنیت کو بدلنا تھا اور میں اس میں کامیاب رہا ہوں۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔ اور ہم اپنے ملک کے لیے اچھا کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہم نیپال کے خلاف کل کے کھیل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ان کے پاس کھلاڑیوں کا ایک اچھا گروپ ہے، اس لیے ہم انہیں ہلکے سے نہیں لے رہے ہیں اور ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،‘‘ بابر نے کہا پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کیے، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنے،