پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

0
25

صوبہ سندھ کے داراؒھوکمت کراچی کے ساحل پر ایک ماہ سے پھنسے بحری جہاز کے معاملے پر پورٹ اینڈ شپنگ انتظامیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ اب سیلویج کمپنی کو جہاز نکالنے کے لیے 2 سے 3 دن کا وقت دیا جائے گا ، اگر کمپنی آئندہ تین روز تک بھی جہاز نہ نکال سکی تو پھر جہاز کے مالک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا اس کے علاوہ کمپنی کے پلان کے اجازت نامے کی بھی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ بحری جہاز کی مالیت 2 ملین ڈالر کے قریب ہے، جس کو ریت سے نکالنے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ نے ایک ملین ڈالر کا تقاضا کیا لیکن جہاز کے مالک نے ناتجربہ کار کمپنی سے رجوع کر لیا اور جہاز کے مالک نے شپنگ ایجنٹ کے ذریعے سی میکس کو ہائر کیا جب کہ سی میکس کے پاس اس طرح کے جہاز نکالنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، جس کی وجہ سے سی میکس نے بھی جہاز کو نکالنے کے لیے ایان شپنگ کو ٹھیکہ دے دیا ، جس کا تعلق گڈانی سے ہے جہاں ایان کمپنی جہاز توڑنے کا کام کرتی ہے اور ریت سے جہاز نکالنے کا اس کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔
(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہاز کو نکالنے میں ناکامی پر دونوں کمپنیاں اب نا تجربہ کاری کی وجہ سے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہی ہیں، گزشتہ روز بھی جہاز کو نکالنے کے لیے پرانی رسی استعمال کی گئی جو ٹوٹ گئی حالاں کہ اگر گزشتہ روز ہی دو مضبوط اور نئے رسے استعمال کیے جاتے تو جہاز نکالنے میں کامیابی ہونے کے امکانات واضح تھے۔ خیال رہے کہ جہاز کو کراچی کے سی ویو پر پھنسے ہوئے ایک ماہ 4 گزر چکے ہیں، جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب جہاز کو 800 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیا اور اس نے لہروں پر تیرنا شروع کردیا لیکن اسے بروقت ٹگ بوٹ سے منسلک نہ کیا جاسکا کہ اس دوران جہاز سے ٹگ بوٹ تک باندھا گیا رسہ ٹوٹ گیا اور جہاز دوبارہ ساحل پر آکر لگ گیا ۔

Leave a reply