پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حق میں ، مقتول کو پھر کس نے مارا؟

لاہور : حسب روایت اور حسب سابق پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حق میں آگئی ، لواحقین مطمئن نہ ہوسکے ، معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا، اطلاعات کےمطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے۔

دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

ذرائع کےمطابق مقتول اشفاق جو کہ نواب ٹاون کا رہائشی تھا اس کے ورثا کا کہنا ہےکہ جوہر ٹاؤن کے رہائشی اٹھارہ سالہ اشفاق پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا، جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جوہر ٹاؤن میں جوئے کے اڈے پر ریڈ کی تو وہاں بھگڈر مچ گئی، اس دوران اشفاق نامی نوجوان بھاگتے ہوئے گر گیا جس کی وجہ سے اسکا سر پتھر پر لگا اور اشفاق کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

یاد رہے کہ مقتول اشفاق کے قتل کے بعد لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا جس پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری کی جارہی ہے۔ متوفی اشفاق کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے سر پر لگنے والی چوٹ اسکی موت کی وجہ نہیں ہے جبکہ پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

Comments are closed.