جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ،سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن طالب علموں میں مثبت رویوں کے فروغ کے لئے کوشاں

مصنف:

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری، راستوں کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے اقدامات، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا اصغر علی کی زیر نگرانی سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف چیکنگ کی گئی اور اس سلسلہ میں دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کریں اور راستوں پر سامان رکھ کر عوام اور ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر اصغر علی نے سبزی منڈی کے مختلف مقامات پر تجاوزات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بازار کے راستوں کو کشادہ اور آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جائے تاکہ شہریوں، خریداروں اور سبزی و پھل کی خرید و فروخت کے لیے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا ہے۔ دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود سے باہر نہ رکھیں۔ اصغر علی نے مزید کہا کہ عوامی راستوں پر غیر قانونی قبضے اور آمدورفت میں رکاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔


ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت جرائم جائزہ اجلاس، جرائم کی روک تھام، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری


اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن حافظ خضر زمان سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے افسران کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات سے آگاہ کرتے ہوئے جرائم پر قابو پانے اور پولیس ورکنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی مؤثر روک تھام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او نے سرقہ مویشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، جبکہ مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے متعلقہ افسران کو 10 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واضح کیا کہ ریپ اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے۔ انہوں نے مغویان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے اور جدید ٹیکنالوجی و پیشہ ورانہ مہارت سے استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس افسران و اہلکاروں کو کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی، فرائض میں غفلت، سستی یا شہریوں سے نامناسب رویے پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اور پولیس سروسز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مؤثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔


اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)محکمہ سکول ایجوکیشن طالب علموں میں مثبت رویوں کے فروغ کے لئے کوشاں، گورنمنٹ گرلز ستلج ہائی سکول میں طالبات کے مابین حب الوطنی کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو نے تقریب کے صدارت کی۔ تقریب میں طالبات نے خوبصورت انداز میں پاک فوج کے جنگی ماڈلز بھی پیش کیے اور طالبات نے پرجوش تقاریر میں وطن اور افواج پاکستان سے والہانہ محبت کا بھی اظہار کیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن طالب علموںسی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو نے کہا کہ کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ نسل نو میں جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانے کے لیے اساتذہ مرکزی کردار ادا کریں۔ طلبا وطن اور افواج پاکستان سے محبت کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے محبت، یکسوئی اور اتحاد کی فضا کو فروغ ملے گا۔ طالبات کی کردار سازی کے لیے محکمہ تعلیم ہرممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔