قصور،ریلوے روڈ اسٹیشن کے قریب شہری آبادی میں مبینہ غیر قانونی پٹرول پمپ، انتظامیہ کی خاموشی

مصنف:
قصور،ریلوے روڈ اسٹیشن کے قریب شہری آبادی میں مبینہ غیر قانونی پٹرول پمپ، انتظامیہ کی خاموشی کسی بڑے سانحے کو دعوت دینے لگی
شہری آبادی کے اندر انتہائی محدود جگہ پر بڑے بڑے پٹرول کنٹینرز نصب کرکے مبینہ طور پر بغیر این او سی پٹرول پمپ کی تعمیر انتہائی خطرناک اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اگر خدانخواستہ کوئی آتشزدگی یا دھماکہ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکمہ فوری نوٹس لیں، تعمیراتی کام فی الفور بند کروائیں اور این او سی، حفاظتی انتظامات، نقشے کی منظوری اور تمام سرکاری فیسوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے
شہریوں کا مطالبہ ہے انتظامیہ خوابِ غفلت سے جاگے کسی بڑے جانی نقصان کے بعد کارروائی کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ شہریوں کی جانیں کسی کے کاروباری مفادات سے زیادہ قیمتی ہیں؟
مزید پڑھیں



