نیو ڈائریکشنز اسکول آف اے آئی اینڈ روبوٹکس ننکانہ صاحب میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب

ننکانہ صاحب
(احسان اللہ ایاز نامہ نگار باغی ٹی وی )
نیو ڈائریکشنز اسکول آف اے آئی اینڈ روبوٹکس ننکانہ صاحب میں سالانہ سپورٹس گالا کی پروقار تقریب کاانعقاد
پاکستان کی کمسن ترین ہیومنائڈ روبوٹ میکر مریم فاطمہ اور ماہ نور فاطمہ کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت، مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا
نیو ڈائریکشنز اسکول آف اے آئی اینڈ روبوٹکس ننکانہ صاحب کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب میں پاکستان کی کمسن ترین ہیومنائڈ روبوٹ میکر و اسٹیم (STEM) ٹرینر مریم فاطمہ اور ماہ نور فاطمہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی مہمانانِ گرامی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر اسکول کے بچوں نے باؤنڈری لائن اور کھیل کے میدان میں بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی
تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر محمد نوید چوہدری نے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے تقریب کے اختتام پر اسکول کی پرنسپل مصباح چوہدری کی طرف سے مریم فاطمہ اور ماہ نور فاطمہ کو ان کی شاندار تدریسی و تکنیکی خدمات اور تقریب کی رونق بڑھانے پر اعزازی شیلڈز پیش کی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد نوید چوہدری اور پرنسپل مصباح چوہدری نے کہا کہ نیو ڈائریکشنز اسکول جہاں بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس کی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے، وہیں ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے انعقاد کو بھی انتہائی اہم سمجھتا ہے مریم فاطمہ اور ماہ نور فاطمہ جیسے کمسن اور باصلاحیت ٹیلنٹ کی شرکت سے ہمارے طلبہ کو جدید علوم اور تکنیکی میدان میں آگے بڑھنے کی نئی صلاحیتیں ملی
تقریب کے اختتام پر اساتذہ، والدین اور بچوں نے سپورٹس گالا کے بہترین انعقاد اور مہمانانِ گرامی کی آمد کو بے حد سراہا
مزید پڑھیں



