Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ،سول ڈیفنس کے زیر اہتمام نجی رائس مل میں آگاہی ٹرینینگ ورکشاپ

مصنف:

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر کی زیر نگرانی نجی رائس مل میں آگاہی ٹرینینگ ورکشاپ، اس دوران رائس مل کے 20 سے زائد ملازمین اور اسٹاف ممبران کو ممکنہ ہنگامی صورتحال، آتشزدگی سے بچاؤ، حفاظتی تدابیر اور آگ بجھانے والے آلات کے صحیح استعمال کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور عملی مشقیں کروائی گئیں۔ اس موقع پر سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فیکٹری و مل ملازمین کو ہنگامی اخراج، ابتدائی طبی امداد اور آگ کے ابتدائی درجے پر قابو پانے کے تکنیکی طریقے سکھائے۔ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے کہا کہ صنعتی یونٹوں اور رائس ملز میں آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر ملازمین کی بروقت تربیت انتہائی ضروری ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں اور مالی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ نجی رائس مل میں 20 ملازمین کی تربیت اسی سلسلۂ عمل کی ایک اہم کڑی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں فیکٹری کا اپنا عملہ ابتدائی ردِعمل کے طور پر فوری کنٹرول حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام صنعتی یونٹس، رائس ملز اور کمرشل پلازوں کی انتظامیہ کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فائر سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدنان قیصر نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ ضلع کے تمام اداروں میں سیفٹی آڈٹ اور عملے کی مسلسل ٹریننگ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، اور فائر سیفٹی اقدامات پر عدم توجہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔