شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں ڈاکٹر پروفیسر محمد فاروق منیر کی دو کتابوں کی تقریبِ پذیرائی
راولپنڈی ڈویژن میں ریکارڈ وقت میں تنظیم سازی اور علمی کاوشوں پر قائدین اور کارکنان کا ڈویژنل صدر کو بھرپور خراجِ تحسین
اسلام آباد (رپورٹ: ندیم یعقوب گوہر): گزشتہ شام (08 نومبر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی (SZABIST) اسلام آباد کیمپس میں ممتاز ماہرِ نفسیات اور پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن (ہیومن رائٹس اینڈ ریجنل ہارمنی ونگ) کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر پروفیسر محمد فاروق منیر کی دو تالیفات "تاریخ دنیائے انقلاب" اور "The Psychological Cost of Political Shifts in Pakistan" کی پذیرائی کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں راولپنڈی ڈویژن بھر سے پارٹی عہدیداران، سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین اور نوجوانوں کی نظر آنے والی بڑی تعداد نے اپنے ڈویژنل صدر ڈاکٹر محمد فاروق منیر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی سیاسی و علمی خدمات کو سراہا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلع اسلام آباد کی نائب صدر سعدیہ حیات خان نے انجام دیے۔ تقریب میں حسن ابدال سے ونگ کے نوجوان نائب صدر سید عمار شاہ بخاری اپنے نوجوان ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ واہ کینٹ سے تحصیل صدر آصف محمود ملک، راجہ گوہر، ڈاکٹر تسنیم، ڈاکٹر بشریٰ سلیم، شمسہ رانی، اور پنڈی گھیب سے انسہ مظہر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اشعر حیات خان، جنرل سیکرٹری بوبی خان، اور ممتاز رہنما سردار ذوالفقار حیات خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے ڈاکٹر فاروق منیر کی تحریری کاوشوں اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علمی میدان کے ساتھ ساتھ انتہائی مختصر وقت میں ڈویژن بھر میں تنظیم سازی مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مقررین نے ان کی طلسماتی شخصیت اور متحرک قیادت کی تعریف کی، جبکہ ڈاکٹر فاروق منیر نے عجز و انکساری سے تمام آمدین کا استقبال کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ جس جذبے سے ڈاکٹر صاحب ڈویژن میں پارٹی کو فعال کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ اور دور ایک بار پھر ملک میں روشن ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء و مہمانوں کو ہائی ٹی (High Tea) پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں





