بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میںاضافہ

crude-oiloil-770×433

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں-


بدھ کو صبح کے ابتدائی اوقات میں برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ، یعنی 0.8 فیصد اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ ا مریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ، یعنی 0.9 فیصد بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔


رائٹرز کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں ملے جلے رجحان کے بعد سامنے آیا، اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.4 فیصد بڑھ گئی تھی۔


تاجروں کی توجہ یمن کے حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی کے باعث تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات اور روس سے ڈیزل کی ممکنہ اضافی دستیابی پر مرکوز ہے۔


دوسری جانب، سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق حوثی گروپ نے شہر ظہران میں سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی۔