انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی تاکہ سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے۔ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مزید پڑھیں





